جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سمیت تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ سےضمانت کے باوجود گرفتاریوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد اٹک پولیس نے عمر ایوب، راجا بشارت، احمد چٹھہ، ماجد دانیال اور ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔ آج انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نے کیس کی سماعت کےدوران عمرایوب اور راجہ بشارت سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پولیس لائنز میں غیر قانونی طور پہ حراست میں رکھا گیا، میرے پاس یہ پشاور ہائی کورٹ کا بیل آرڈر موجود ہے۔شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب، محسن نقوی اور ڈی پی او اٹک کو اس کا ذمے دار سمجھتا ہوں۔
Discussion about this post