سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات میں ملوث مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شرپسندوں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔۔ ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے جس پر مقدمات درج کیے گئے۔ جمعرات کو بھی 12 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے پشاور سے اسلام آباد کے لیے احتجاجی مارچ کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا،کئی سوشل میڈیا صارفین نے مارچ کے شرکا کی ’ہلاکتوں‘ کے حوالے سے گمراہ کن مواد شیئر کیا۔
Discussion about this post