بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ آج نہیں سنایا گیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
Discussion about this post