لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا۔جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے 3 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت کی تھی اور دونوں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کیس کو توجہ سے سنا، مدعی اس کیس سے دستبردار ہوچکا ہے، اس کیس میں ملزمان کو سزا کا امکان نہیں، اس کیس کو مزید چلانے کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
Discussion about this post