راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کی اشتہاری قرار دینے کی درخواست رد کردی لیکن ساتھ ہی دوبارہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سماعت کے دوران سول جج غلام اکبر نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ ایک دم اشتہاری کیسے دے دیں۔ اس موقع پر تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ملزم چھپ رہا ہے اور گرفتاری کی کوشش کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ رانا ثنا کو گرفتاری کیا جائے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی pic.twitter.com/Wm7FLdD7YI
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) October 10, 2022
رانا ثنا پر کلرکہار میں فارم ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاؤسز بطور رشوت لینے کا الزام سوسائٹی کے مالک اخلا ق احمد نے لگایا تھا۔ اخلاق اھمد کے مطابق بطور وزیرقانون پنجاب رانا ثنا نے سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ان کی اہلیہ نبیلہ کو یہ فارم ہاؤسز بلامعاوضہ بطور رشوت دیے گئے۔
Discussion about this post