وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے خصوصی ٹیمیں بنادی گئی ہیں ۔ وزیرداخلہ نے اس سلسلے میں ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ ایف آئی اے حکام نے یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ اجلاس کو بریفنگ میں کہا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔
Discussion about this post