وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے۔ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاک بھارت تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثر انداز نہیں ہوا، بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں پہلے بھارتی کپتان روہیت شرما نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز ہوں تو وہ شاندار ہوں گے کیونکہ پاکستان زبردست ٹیم ہے اور اس کی بولنگ بہت مضبوط ہے۔ جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پہلے بھارتی ٹیم ایونٹ میں پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔
Discussion about this post