آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سےہمیشہ کے لیے جدائی لے لی ہے۔ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس کے مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں، آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے اختتام پر اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔ کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری سے صحت یاب نہیں ہو سکے۔ اس حوالے سے آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش کو انجریز کا سامنا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہو پائیں گے۔
Discussion about this post