بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے اعلان کیا ہے کہ بھارت آئندہ پاکستان کے ساتھ کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان سے کرکٹ تعلقات ممکن نہیں رہے۔ راجیو شکلا کہتے ہیں کہ حکومتی موقف کے تحت پاکستان سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے۔اگر کبھی بھارت اور پاکستان آمنے سامنے آتے بھی ہیں تو وہ صرف آئی سی سی ایونٹس کے تحت ممکن ہو گا، جہاں دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے شرکت پر مجبور ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے آخری بار دو ہزار پانچ اور چھ میں پاکستان کا دو طرفہ دورہ کیا تھا۔ جبکہ کچھ ایسا ہی دورہ دو طرفہ مقابلوں کے لیے پاکستان نے 2012 میں کیا تھا۔
Discussion about this post