پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں کوئی فیصلہ آج بھی مشکل دکھائی دہتا ہے، ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو کسی باضابطہ میٹنگ کا نہیں بتایا۔ جمعے کو ملتوی ہونے والی میٹنگ کے بعد ابھی تا وقت کہ آج کوئی ایسی میٹنگ پلان نہیں ہے ۔ اب یہ میٹنگ اسی وقت بلائی جائے گی جب بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ مل کر اس معاملے کا کوئی حل نکالیں گے۔ دونوں بورڈز کے درمیان رابطے ضرور ہیں لیکن فوری طور پر کوئی متفقہ اور پائیدار حل طے نہیں پایا جاسکا۔پاکستان بدستور اپنے موقف پر قائم ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو پھر پاکستانی ٹیم بھی بھارت میں جاکر آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے میچز وہاں نہیں کھیلے گا۔
Discussion about this post