نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر موجود کچھ مشتبہ اپپس پاکستانی آفیشلز کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہیں، یہ ایپس صارفین کی رضامندی سے نجی اور مالی ڈیٹا چوری کرتی ہیں۔ ’یہ ایپس میڈیا فائلز، رابطوں کی فہرست، کالز اور پیغام کے لاگز چوری کرنے میں ملوث ہیں،کچھ ایپلی کیشنز پاکستانی صارفین کی نجی معلومات کو مالی فوائد کے لیے پیش کرتی ہیں۔ کئی صارفین نادانستہ طور پر ایپس کو حساس ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں، صارفین صرف مستند ذرائع سے ایپس انسٹال کریں اور غیر ضروری رسائی کو روکنے کیلئے ایپ کی اجازتوں کا باقاعدہ جائزہ لیں۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری سے بچنے کے لیے مضبوط پاس ورڈ اور ملٹی فیکٹر تصدیق کی جائے، صارفین متعبر اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر انسٹال ضرور کریں۔ صارفین کو لوکیشن سروسز ضرورت نہ ہونے پر بند رکھنی چاہیے۔ ایڈوائزری کے مطابق کہ شہری، سرکاری افسران سائبر سیکورٹی حملوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔
Discussion about this post