وزارت آئی ٹی نے رولز کی منسوخی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کا اطلاق 17 اکتوبر 2024ء سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کابینہ نے 17 اکتوبر کو نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخی کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے وزارت آئی ٹی کو نوٹیفکیشن کے لیے خط لکھا تھا۔ رولز منسوخی کے بعد یہ اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل ہو گئے ہیں۔
اب سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم کردیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیش ایجنسی کے سربراہ کے لیے ایسا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرے گی جو کم سے کم 21 گریڈ کا افسر یا 63 برس سے کم عمر ہو۔ ڈی جی کو صوبے کے آئی جی کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ ان کے ماتحت ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کام کریں گے۔
Discussion about this post