آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ شاہ محمود اور چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور دونوں کی عدالتی پیشی کے حوالے سےسپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
Discussion about this post