منگل کی صبح 4 بج کر 14 منٹ پر اسپیس کرافٹ اور سیارچے کے درمیان تصادم کی تصدیق چند سیکنڈز بعد کردی گئی۔ جس پر جشن جان ہوپکنز یونیورسٹی اپلائیڈ سائنس لیبارٹری میں مشن کی ٹیم نے منایا۔ اس تاریخی مشن میں ناسا کیط رف سے زمین کی طرف سے بھیجا گیا اسپیس شپ سیارچے ڈائی مورفس سے ٹکرانے کے بعد اسے تباہ کیا گیا۔ اسپیس کرافٹ ساڑھے 23 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ سیارچے سے متصادم ہوا۔ اور ان تاریخ ساز مناظر کو بڑی قد آور ٹیلی اسکوپ جیمز ویب سے دیکھا گیا۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس تجربے کے نتائج چند دن یا ہفتوں میں ظہور پذیرہوجائیں گے۔ مشن کامیاب ہوا مطلب سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا تو یہی طریقہ زمین کی طرف بڑھنے والے سیارچوں کے دفاع کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔ سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ کامیاب تجربہ ایک دن انسانیت کا تحفظ کرسکتا ہے۔
Did you catch the #DARTMission stream live or Didymos it? Impact is over, but the research continues. As scientists delve into data and telescopes release images of the asteroid from their POV, follow @AsteroidWatch and @NASASolarSystem for updates. https://t.co/ZNEYDQVA8Y pic.twitter.com/dn2veS6zbG
— NASA (@NASA) September 27, 2022
Discussion about this post