ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس کی سزا کے خلاف کورٹ اپیلز پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ 2 رکنی بینچ میں سے 1 جج نےڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔اب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے سزا کا فیصلہ 1 ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے اپیل کا موقع دیا تھا۔ اپیل میں فیصلہ معطل نہ ہو تو ڈی سی کو 1 ماہ بعد جیل بھجوایا جائے۔
Discussion about this post