ڈیپ سیک نے جنوری 2025 میں عالمی ایکویٹی مارکیٹوں میں ایک کھرب ڈالر سے زائد کی فروخت کا آغاز کیا تھا، جس میں کم قیمت اے آئی ریجننگ ماڈل شامل تھا، جس نے بہت سے مغربی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، لیکن کمپنی سے واقف 3 افراد کے مطابق اب ہانگژو میں قائم فرم ’آر 2‘ ماڈل ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے امید ہے کہ نیا ماڈل بہتر کوڈنگ تیار کرے گا اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں دلیل دینے کے قابل ہوگا، آر 2 کی ریلیز کے لیے تیز رفتار ٹائم لائن کی تفصیلات پہلے رپورٹ نہیں کی گئی ہیں۔ آر 2‘ سے امریکی حکومت کو تشویش ہونے کا امکان ہے، جس نے مصنوعی ذہانت کی قیادت کو قومی ترجیح کے طور پر جگہ دی ہے۔
Discussion about this post