بھارت میں بالی ووڈ کا بخار ہر خاص و عام پر سر چڑھ کر بولتا ہے، بوڑھا ہو یا بچہ ہر کوئی بھارتی فلموں کے رنگ میں رنگا ہوتا ہے۔ مقبول ترین فلموں کے ڈائیلاگز بھی ہرزد زبان عام ہوتے ہیں۔ بھارتی شہریوں میں فلمی جنون کو دیکھتے ہوئے نئی دہلی کی پولیس نے بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے ڈھیٹ اور ضدی شہریوں کو ٹھیک کرنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا۔
نئی دہلی پولیس نے لوگوں کو قوانین کا احترام کرنے کی تلقین کچھ اس طرح کی کہ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاک باسٹر فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ سے کرینہ کپور کا ایک سین کاٹ کر اپنی آگاہی ویڈیو میں ایڈٹ کرکے لگائی۔ جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا۔
Who’s that traffic violator?
Poo likes attention, so do the traffic lights !#RoadSafety#SaturdayVibes pic.twitter.com/ZeCJfJigcb
— Delhi Police (@DelhiPolice) July 16, 2022
اسی طرح اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو کہا کہ جھوٹی خبر پر پنچائیت نہیں۔
Fake News pe #Panchayat nahi. pic.twitter.com/slRxClets4
— Delhi Police (@DelhiPolice) July 12, 2022
ریڈ سنگلز کو نظر انداز کرنے والوں کو تنبیہ کرنے کے لئے مقبول ترین فلم ویر زارا کا سہارا لیا، لکھا ویر نے زارا سے ملنے کے لیے 22 برس انتظار کیا۔ آپ بھی سگنل پر سرخ لائٹ دیکھ کر کچھ سیکنڈز رک سکتے ہیں۔
Veer waited 22 years to meet Zara.
You can wait a few seconds at the red light.#FollowTrafficRules— Delhi Police (@DelhiPolice) June 21, 2022
یہی نہیں دہلی پولیس نے تیز گاڑیاں چلانے والوں اور بائیک رائیڈنگ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو بھی گیم ‘جی ٹی اے’ اور رنویر دیپیکا عالیہ بھٹ کی فلم ‘بھرمماستر’ کے میمز کے ذریعے تلقین کی۔
Life is not a game of #GTA.
Don’t drive like you have multiple lives and cheat codes ! #RoadSafety pic.twitter.com/Lhmy0tY6jl— Delhi Police (@DelhiPolice) June 22, 2022
Tum khud ek responsible astra ho⚡️#DelhiPolice #Brahmastra pic.twitter.com/y6G9LqGeaP
— Delhi Police (@DelhiPolice) June 22, 2022
خیال رہے کہ دنیا کے کئی ممالک خصوصاً پاکستان اور انڈیا میں لوگ اکثر جلدبازی میں سگنلز کو نظرانداز کرتے ہوئے گاڑیاں بھگا کر لے جاتے ہیں اور نئی دہلی کا شمار ٹریفک حادثات کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک شہروں میں ہوتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں جنوری تا مئی میں 2300 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 505 افراد ہلاک جبکہ 495 افراد شدید زخمی ہوئے۔
Discussion about this post