عالمی مالیاتی فنڈز کی پاکستان میں نمائندہ ایستھرپیریز روئیز کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈز کا 9 واں جائزہ ہوا۔ جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیز امید افزا کہی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 3 سال پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھاجسے اس سال بڑھا کر 7 ارب ڈالر تک کردیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا 9 واں جائزہ ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کے اجرا کا معاملہ دونوں فریقین کے درمیان التوا کا شکار ہے جس پر گفتگو اور مذاکرات جاری ہیں۔ ایستھرپیریز روئیز نے اس جانب اشارہ دیا ہے کہ یہ مذاکرات بامعنی ہوچکے ہیں۔ آئی ایم ایف ان اقدامات پر بھی بات چیت کا تسلسل چاہتا ہے جو سیلاب سے انسانی اوربحالی کی ضروریات کو بہتر انداز سے پورا کرسکیں۔
Discussion about this post