ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ جبھی ایک ڈالر کی قیمت 300 روپے تک ہوگئی ہے۔ آج دن کی شروعات پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی لیکن بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور پھر اچانک ہی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوگیا جبھی ڈالر 291 روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گیا جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک ہی 4 روپےکا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ڈالر 300 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ جون میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت سابق مخلوط حکومت نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں 1.5 فیصد تک کے فرق کے ساتھ کرنسی کا ایک ہی ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
Discussion about this post