ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر سے امریکی صدر بننے کے خواب دیکھنا شروع کردیے۔ اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں صدارتی الیکشن لڑیں گے۔ ٹرمپ نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیے اور ساتھ ہی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ صدر بن گئے تو امریکا کی قسمت بدل جائے گی۔ یاد رہے کہ 76 برس میں ٹرمپ اس بڑے مقابلے کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔ وہ 2017 سے 2021 تک امریکی صدر رہے اور جوبائیڈن سے شکست کے بعد وہ اس عہدے سے محروم ہوئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے صرف یہی کہا کہ انہوں نے امریکا ناکام بنایا۔
اُدھر ایوانکا ٹرمپ نے والد کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ایوانکا کے مطابق سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ اب تمام تر توجہ نجی زندگی پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ ایوانکا کا کہنا ہے کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ والد ٹرمپ سے محبت نہیں کرتیں۔ وہ ان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہیں بس انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتیں۔
Discussion about this post