سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میں وزارت صحت نے ایوان میں اعداد و شمار پیش کیے۔ جس میں بتایا گیا کہ ملک کے تمام بڑے اسپتالوں میں نفسیاتی علاج کی سہولیات ہیں، 126 میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزارت صحت کے حکام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ملک بھر میں ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 8 کروڑ سے زیادہ افراد نفسیاتی مسائل اور بیماریوں کا شکار ہیں۔
Discussion about this post