ڈاکٹر آکاش انصاری کےگرفتار لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگادی تھی، قتل کی واردات کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے جو بار بار رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے، فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ معروف سندھی شاعر آکاش انصاری حیدر آباد میں چند روز قبل آگ سے جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس کو ان کے جسم کے مختلف حصوں میں تشدد کے نشانات ملے تھے جس کے بعد واقعے کو قتل قرار دے کر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
Discussion about this post