دعا زہرہ کے والد کے وکیل جبران ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوبر ان کے موکل کو ہراساں کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مختلف ٹوئٹس کرتے ہوئے جبران ناصر کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی گھر پر نہیں تھے اور ان کی غیر موجودگی میں ایک یو ٹیوبر فیصل نے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔ بار بار اس بات پر مجبور کرتا کہ وہ دعا زہرہ کے معاملے پر انہیں انٹرویو دیں۔ مہدی کاظمی کی چھوٹی بہن نے تواتر کے ساتھ کہا کہ بھائی گھر پر نہیں لیکن یوٹیوبر یہی اصرار کرتا رہا کہ اگر وہ نہیں تو مہدی کاظمی کی بہن انٹرویو دیں۔
جبران ناصر کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے اس بات ہر بھی برہمی ظاہر کی کہ دعا زہرہ کے معاملے میں یو ٹیوبرز نے انتہائی غیرزمے دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مقدمہ متاثر ہوا۔ یاد رہے کہ دعا زہرہ بدھ کو لاہور سے کراچی منتقل ہوئی۔ جس کے بعد دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
Horrified at the harassment of Mehdi Kazmi’s family today. A YouTuber who introduced himself as Faisal visited Home of Mehdi Kazmi sb today who wasn’t at home. In his absence Kazmi sb’s younger sister answered the door but before opening inquired who it was & purpose of visit…
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) July 29, 2022
Discussion about this post