تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق نے محمود الرشید اوریاسمین راشد کو جناح ہاؤس پر حملے کا ذمے دار قرار دیا ہے ۔ لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے ویڈیو بیان میں جناح ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمے دار ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو قرار دیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی واپس کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا۔ اسی لیے ٹکٹ واپس کردیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر لیڈر شپ نے فون کرکے لبرٹی بلوایا اور کہا گیا کور کمانڈر ہائوس جا کر آگ لگانی ہے،تحریک انصاف کے پی پی 148 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان، ویڈیو پیغام۔۔!! pic.twitter.com/kLOHNDQ8sh
— Khurram Iqbal (@khurram143) May 17, 2023
Discussion about this post