وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔ اس اہم بیٹھک میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں اور پنجاب کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی اس موقع پر سیکوریٹی انتظامات کے متعلق شرکا کو بریفنگ دی گئی ۔ پنجاب کی نگراں حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ الیکشن کا وقت قریب ہے جو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ سب نے مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہے، نگران حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کیلئے حمایت کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔
Discussion about this post