سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے عدالت کو بتایا کہ عام انتخابات کے لیے 11 فروری کا دن مخصوص کیا گیا ہے۔ 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہو جائیں گے ،3 سے 5 دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے اور 5 دسمبر کو حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی، 5 دسمبر سے 54 دن گنے جائیں تو 29 جنوری بنتی ہے۔ عوام کی آسانی کے لیے ہی الیکشن کے لیے اتوار کا دن رکھا گیا ہے۔ 4 فروی کو پہلا اتوار بنتا ہے جبکہ دوسرا اتوار 11 فروری کو بنتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو بھی تاریخ حتمی آئے گی اس پر الیکشن کمیشن کو پابند کریں مزید آگے پیچھے نہ ہو۔
Discussion about this post