وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے۔ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں۔ بجٹ میں انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ حال ہی میں بجٹ میں عام انتخابات 2024 کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔
Discussion about this post