عدالت عالیہ میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست کی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تو اس نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔
Discussion about this post