الیکشن کمیشن نے پاکستان ریگولیٹر میڈیا اتھارٹی یعنی پیمرا کو مراسلہ لکھا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بعض ٹی وی چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطۂ اخلاق میں اس کی ممانعت ہے۔ ضابطۂ اخلاق میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول سے روکا گیا ہے۔ کیونکہ یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن کے عمل میں خلل ڈالتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا ہے کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔ یاد رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں الیکشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے اور اس وقت مختلف ٹی وی چینلز انتخابی حلقوں میں مختلف نوعیت کے سروے بھی کرارہے ہیں۔
Discussion about this post