توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر، فواد چوہدری اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت رکن سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔ الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت پر فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی استعمال کرنے کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات رد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Discussion about this post