الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستوں پر سماعت کے لیے2 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ ممبر پنجاب اور ممبر کے پی پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
Discussion about this post