الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا آج پہلا دن ہے جبکہ امیدوار 11 اکتوبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ امیدوار متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے فارم حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔ کراچی کے 6 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ کونسلر کی 10 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ بلدیاتی نشستوں پر کراچی میں جن 6 اضلاع میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں ضلع ملیر، کیماڑی، جنوبی، غربی، وسطی اور کورنگی شامل ہیں۔
Discussion about this post