پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں بھی کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ پشاور کی 3 تحصیلوں میں اتوار کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پولیس کی نگرانی میں انتخابی مواد متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پہنچایا گیا ہے۔ تحصیل پشتخرہ، بڈھ بیر اورحسن خیل میں ضمنی انتخابات ہوں گے، تینوں تحصیلوں کی 5 ویلج کونسلوں میں الیکشن ہوں گے۔ 5 ویلج کونسلز میں 21 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
Discussion about this post