الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں ترامیم پر ووٹ نہیں دیا، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ یاد رہے کہ عادل بازئی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔ آرٹیکل 63 اے کےمطابق عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست دی گئی تھی۔ اس مقصد کے لیے ان کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر نواز شریف نے اسپیکر کو بھجوایا تھا، انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔
Discussion about this post