الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 میں ہونے والے انتخابات کے لیے تمام شہریوں کو اس بات کی تاکید کی ہے وہ اپنی ووٹنگ کی تفصیلات رجسٹر کرنے یا منتقل کرنے یا پھر درست کرنے کے لیے 25 اکتوبر تک رابطہ کرسکتے ہیں۔ خواہشمند ووٹرز قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر ووٹر لسٹ میں اپنے اندراج کی حیثیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اسی نمبر پر پیغام روانہ کرنے کے بعد، ایک خودکار جواب تیار کیا جائے گا، جس میں انتخابی علاقے کا نام، بلاک کوڈ، اور سیریل نمبر کی معلومات ہوگی۔ ہر رجسٹرڈ ووٹر کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر جا کر تفصیلات کی تصدیق کر سکتا ہے، جہاں مکمل انتخابی فہرستیں دستیاب ہیں۔
Discussion about this post