ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط کے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ایک آزاد اورخود مختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل پیرا ہے۔ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔ صدر کی طرف سے الیکشن کمیشن کے بارے میں” بے حسی ” کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔ ادارے نے صدر کی طرف سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر پاکستان نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کے معاملے پر خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو پیر 11 بجے طلب کیا گیاہے۔
Discussion about this post