الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں نئی مردم شماری ہوگی اور اس کے مطابق ہی نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق حلقہ بندیوں کے اس عمل میں کم از کم 4 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت چاروں صوبوں کی حلقہ بندی کمیٹیاں 21 اگست تک بنادی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی اشاعت کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن، ایکٹ 2017 کے تحت نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 5 سے7 ستمبر تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز اور مشورے دیے جائیں گے۔10 نومبر سے9 دسمبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلے کرے گا، الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔
Notification of Delimitation issued by Election Commission today on 17th August, 2023…@ECP_Pakistan pic.twitter.com/ahKFaZxSxM
— Spokesperson ECP (@SpokespersonECP) August 17, 2023
Discussion about this post