انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی مشہور ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو براہ راست ٹکر دیتے ہوئے اپنی نئی اور جدید ویڈیو کری ایشن ایپ ایڈٹس انچ کر دی ہے۔ میٹا کی زیرِ ملکیت اس فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ایڈٹس ایپ کو خاص طور پر کری ایٹرز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ایپ میں پیشہ ورانہ ویڈیوز بنانے کے لیے متعدد طاقت ور فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بھی معیاری ویڈیوز تیار کی جا سکتی ہیں۔ ایڈٹس کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین ویڈیو پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کر سکیں، براہِ راست ویڈیو شوٹ کر سکیں، فوری ایڈیٹنگ کر سکیں، اور ویڈیوز سے متعلق مکمل انسائٹس حاصل کر سکیں۔ ایپ میں نمایاں فیچرز میں ایک ٹچ سے بیک گراؤنڈ کی تبدیلی، آٹو کیپشنز کی سہولت اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز شامل ہیں، جو تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انسٹاگرام کی یہ نئی ایپ واضح طور پر ٹک ٹاک کی سسٹر ایپ "کیپ کٹ” کے مقابلے میں پیش کی گئی ہے۔ کیپ کٹ، جو چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے حالیہ برسوں میں ویڈیو ایڈیٹنگ کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ "ایڈٹس” کا مقصد صرف مقابلہ کرنا نہیں بلکہ کری ایٹر اکانومی کو ایک نیا، زیادہ ترقی یافتہ دور فراہم کرنا ہے، جہاں ویڈیو تخلیق کا عمل مزید آسان اور جدید بنایا جا سکے گا۔
Discussion about this post