ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔ انٹر بورڈز کوآرڈینشن کمیٹی کے مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔ اب 35 نمبرز حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے یہ بھی کہا کہ فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سے ہو گا۔
Discussion about this post