امریکی وزیر زراعت نے کہا ہے کہ امریکا ترکی اور جنوبی کوریا سے انڈے درآمد کرے گا تاکہ ایویئن فلو سے پیدا ہونے والی رسد کی قلت کو کم کیا جا سکے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس دیگر ممالک سے بھی انڈے عارضی طور پر درآمد کرنے کے بارے میں گفت وشنید کررہا ہے۔ مختصر مدت کے لیے لاکھوں انڈوں کے لیے بات کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ اامریکا میں برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے انڈوں کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو 30 ملین پرندوں کو مارنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، اور سپلائی میں تیزی سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
Discussion about this post