شگاگو میں پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم نے عید کی مناسبت سے اپنی رہائش گاہ پر اوپن ہاؤس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور قونصل جنرل طارق کریم کے ساتھ عید کی خوشیوں کو دوبالہ کیا۔ یہ تقریب پاکستانی امریکی برادری کے لیے یادگار بن گئی کیونکہ اس میں ایک ہی چھت تلے سب کو مل بیٹھنے کا موقع جو ملا ۔
اس موقع پر قونصل جنرل طارق کریم اور ان کی شریک سفر نے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ تقریب کو روایتی پاکستانی اشیاء سے سجایا گیا اور پاکستانی کھانے کی ایک شاندار پیشکش نے پاکستان کی یاد دلائی۔ طارق کریم نے تمام مہمانوں کو عید مبارک باد دی، اور اس بات کو یقینی بنایا کہ عید نہ صرف خوشی کا موقع ہے بلکہ یہ معاشرتی اتحاد، رحم دلی اور سمجھوتے کے مواقع کو پروموٹ کرنے کا وقت ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے طارق کریم کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر اکٹھے ہونا، ایک پرامن اور خوشحال دنیا کی جانب ایک مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پاک-امریکہ تعلقات اور پاکستانی امریکی برادری کی زندگی میں روشن رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Discussion about this post