نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ الیکشن کی کوریج کے خاطر غیرملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔ مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں جبکہ 32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں، میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے 174 درخواستیں ملی ہیں ، غیرصحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسس میں ہیں۔ روس کی طرف سے 8، جاپان سے13 درخواستیں پراسس میں ہیں، کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق بین الاقوامی صحافی اور مبصر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے اجازت نامے لے رہے ہیں، ان 3 شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہرجانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے۔
Discussion about this post