وفاقی نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ حکومت کی جانب سے الیکشن کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ کسی جگہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرسکتی ہے۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ غیر معمولی صورتحال غیر معمولی حل کا تقاضہ کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ سیکورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ نگراں وزیراطلاعات کے مطابق مقامی، غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کی سہولت کے لیے وزارت اطلاعات نے ایک آن لائن ہیلپ لائن قائم کی ہے۔
Discussion about this post