الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی شخصیت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور تردید کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے غیر ذمے دارانہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ الیکشن کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ جہاں تک الیکشن کرانے کا معاملہ ہے تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ الیکشن دو ہی صورتوں میں ہوسکتے ہیں۔ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرچکی ہوں یا وزیراعظم اسمبلی کو تحلیل کردیں۔ فی الحال ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ البتہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کو یقینی بنائے اور جب بھی الیکشن ہوں گے، اس امر کو یقینی بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیر کو تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ مریم نواز، الیکشن کمشنر سے مل کر انہیں توشہ خانہ میں نااہل کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
Discussion about this post