پاکستان بزنس کونسل نے ایندھن کے کم استعمال کے لیے حکومت کو مشورے دیے ہیں، ان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ درآمدی ایندھن کا استعمال سب سے پہلے کم کرنا ہوگا۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے 10 امور پر او ای سی ڈی ممالک عمل کررہے ہیں اوران پر پاکستان بھی عمل کرے تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے تجاویز کے مطابق جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے ہی کام کرنے پر زور دیا جائے۔ ہائی ویز پر رفتار کی حد 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کم کی جائے۔ اسی طرح بڑے شہروں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام اتوار کو گاڑی نہ چلائیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ سستی کی جائے کم فاصلے کے لیے سائیکل یا پھر پیدل کی سفر کیاجائے۔ اسی طرح بڑے شہرون میں متبادل گاڑیاں متعارف کرائی جائیں۔ مال بردار گاڑیوں کو سامنے لایا جائے۔ جبکہ اگر کوئی ایک مقام پر جارہا ہے تو وہ اسی مقام کی رخ کرنے والے فرد کو بھی اپنے ساتھ لے جائے تاکہ اس کی گاڑی کا استعمال کم ہو۔ تیزرفتار ٹرین سسٹم متعارف کرایا جائے تاکہ جہاز کا استعمال کم سے کم ہو۔ الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرایا جائے۔ کاروبار مراکز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کردیے جائیں۔
Discussion about this post