انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے خلاف سیریز اہم ہے۔ پاکستان میں پرجوش کرکٹ کھیلنے کو بےتاب ہیں، جوز بٹلر کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں۔ اہم کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے ہوم گراؤنڈز پر اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ پاکستان کے پاس ہمیشہ اچھے فاسٹ باؤلرز رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہورہی ہے۔ یہ ملک ایسا ہے جو فاسٹ بالرز پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ 7 میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ ملکہ برطانیہ کی وفات کا سب کو بہت دکھ ہے، کوشش ہے کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشی دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔ یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کی مہمان بنی ہے ، جہاں وہ 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔
Discussion about this post