کراچی ٹیسٹ میں ایک بار پھر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست سے دوچار کردیا۔ یہ پاکستان کو ہوم سیریز میں پہلی بار وائٹ واش ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مہمان ٹیم نے بڑی آسانی کے ساتھ یہ میچ جیتا۔ یہ پاکستان کی راولپنڈی اور ملتان کے بعد مسلسل تیسری شکست تھی۔ ملتان کی طرح یہ میچ بھی 4 دن میں ختم ہوا۔ آج انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے صرف 55 رنز کی ضرورت تھی جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورے کیے اور یوں کراچی ٹیسٹ انگلش ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیتا ۔
انگلش ٹیم کی طرف سے بین ڈکٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز ناٹ آؤٹ کیےجبکہ ان کا بھرپور ساتھ کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز بنا کر دیا جنہوں نے وکٹ کے چاروں طرف کھیل کر تیزرفتاری کے ساتھ رنز بنائے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا تسلسل جو راولپنڈی سے شروع ہوا تھا وہ کراچی ٹیسٹ تک میں بھی جاری رہا۔ یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگ میں 304 رنز اسکور کیے جواب میں انگلش ٹیم نے 354 رنز بنا کر 50 رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان کی دوسری اننگ صرف 216 رنز پر ڈھیرہوگئی اور مہمان ٹیم کو صرف 166 ربز ہدف ملا جو اس نے باسانی حاصل کرلیا۔
Discussion about this post