یورپی ملک ناروے نے بھی فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور کا کہنا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے۔ اُدھر آئرش حکومت بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ یہی نہیں ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ اسرائیل نے فوری مشاورت کے لیے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ یورپی یونین کے ممالک آئرلینڈ، اسپین، سلووینیا اور مالٹا نے حالیہ ہفتوں میں اشارہ دیا تھا کہ وہ مشترکہ اعلان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Discussion about this post