کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے خوش خبری سنائی کہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے تمام چارجز معاف کیے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق شپنگ لائنزکے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئےہیں، شپنگ لائنز کے کاروبار کا تسلسل رہے گا،جس سے تاجروں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی شپنگ لائن بند نہیں کی جارہی۔ آف ڈاک ٹرمینلز پر کنٹینرز منتقل ہوں گے۔

Discussion about this post