اوپننگ بلے باز فخر زمان چمپئین ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے ہیں، فخر زمان ٹیم کے ساتھ دبئی روانہ نہیں ہوں گے۔ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، پی سی بی کے مطابق فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی شمولیت آئی سی سی رولز کے مطابق کی جائے گی۔ فخر زمان بدھ کو نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے۔ فخر زمان کو تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا تھا، کچھ دیر بعد وہ فیلڈنگ کے لیے واپس آئے تھے لیکن تکلیف کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ دلچسپ پاک بھارت میچ کے لیے آج دبئی روانہ ہورہی ہے ، قومی اسکواڈ جمعہ کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا، پاک بھارت ٹیمیں 23 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔
Discussion about this post